Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسمارٹ لاک ڈاون سے فرق نہیں پڑے گا،سعید غنی

اپ ڈیٹ 17 جون 2020 02:10pm

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ  اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سعید غنی نے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کراچی کے ہر علاقے میں کورونا موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کوئی فرق نہیں پڑےگا۔

سعیدغنی نے مزید کہا کہ کراچی کےہرعلاقےمیں کورونا کیسز موجود ہیں،اب  تباہی کےدہانےپرکھڑے ہیں،لاک ڈاؤن کرفیوجیساہوناچاہیے۔

تحریک انصاف کی مسرت جمشید چیمہ بولیں کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ہی بہتر آپشن ہے۔ مکمل لاک ڈاؤن کاآپشن کسی ملک کے پاس نہیں.

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ  نہیں پتا کہ کب تک کورونا کےساتھ رہناپڑے، لاہورمیں  سب سےزیادہ کیسز ہیں۔